بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریدکے: ن لیگی رہنما شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مریدکے میں ن لیگی رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر(Sheikh Shabbir) قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد ناروے کی شہزادی بھی چل بسیں

مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔