بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے سے لدی دلہن اور ‘منی لانڈرنگ’: ترکیہ میں نئی بحث چھڑ گئی

ترکیہ کے مشرقی شہر وان میں ہونے والی ایک انتہائی پرتعیش اور شاندار شادی سوشل میڈیا پر اس وقت ایک بڑے مجرمانہ اسکینڈل(Scandal) میں تبدیل ہو گئی جب حکام نے دلہا کو منی لانڈرنگ کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ یہ شادی سوشل میڈیا پر سرفہرست رہنے والا ایک لگژری ایونٹ بن چکی تھی، جس کی خاص وجہ دلہن پر لدا ہوا بے تحاشا سونا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

معروف ترک کنٹینٹ کریئیٹر دلہن چاغلا اوز نے شادی کی تقریب کے دوران سونے کی اتنی بڑی مقدار پہن رکھی تھی جس میں ایک شاندار تاج، بھاری ہار، سونے کے کنگن اور سونے کا بیلٹ شامل تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس میں اس حد تک زیادہ سونا پہنے ہونے کی وجہ سے دلہن کو چلنے پھرنے اور نقل و حرکت میں واضح دشواری کا سامنا کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا، بلکہ اس سے قبل اپنی منگنی کی تقریب کے دوران بھی وہ تقریباً انہی قیمتی زیورات کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ صارفین نے ان تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا تو تقریب کے اخراجات اور دلہا کے مالی وسائل پر سوالات بھی اٹھنے لگے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

شادی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد معاملہ صرف سوشل میڈیا کی بحث تک محدود نہیں رہا بلکہ ترک حکام نے بھی دلہا کے مالی معاملات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting


شادی کی انھی وائرل ویڈیوز اور پوسٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وان میں پبلک پروسیکیوٹر نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بعد میں تحقیقات کا دائرہ دلہا کے اثاثوں، جائیداد اور آمدنی کے ذرائع تک بڑھا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے 8 ستمبر کی صبح سویرے مرادیہ شہر میں دلہا محمد فاتح تانجالان (جو سوشل میڈیا پر ”فانلی کارا حیدر“ کے نام سے مشہور ہیں) کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ تانجالان کاروں کی تجارت کا کام کرتے ہیں اور اپنا ایک تجارتی کاروبار رکھتے ہیں۔


معاملے کو عدلیہ کے حوالے کیے جانے کے بعد منی لانڈرنگ کے الزام میں ان کی گرفتاری کا باضابطہ حکم جاری کیا گیا، جبکہ ترک مالیاتی جرائم کی تحقیقاتی کمیٹی سے ان کے تمام اثاثوں، جائیداد اور شادی میں نمائش کیے جانے والے سونے کی سخت جانچ پڑتال کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دورانِ تفتیش دلہا محمد فاتح تانجالان نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے صفائی پیش کی کہ ان کی دولت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا نتیجہ نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کا نکاح آج ہوگا

انہوں نے انکشاف کیا کہ دلہن نے جو سونا پہنا تھا اس کا بڑا حصہ ان کی ذاتی ملکیت نہیں تھا، بلکہ زیورات کے ایک تاجر نے تقریب میں نمائش اور تشہیر کی غرض سے بطورِ اشتہار یہ سونا فراہم کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا جانا تھا۔

انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ تقریب کے کچھ اخراجات سپانسرز نے برداشت کیے تھے کچھ زیورات رشتہ داروں کے تحائف تھے اور ان کی اہلیہ خود بھی سوشل میڈیا کی سرگرمیوں اور اشتہارات کے ذریعے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتی ہیں۔

یوں ایک ایسی شادی جو اپنی شان و شوکت اور دلہن کے بے شمار سونے کے زیورات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوئی تھی، چند دن بعد مالیاتی تحقیقات کا موضوع بن گئی۔

ترک حکام اس وقت تانجالان کے کاروبار، جائیداد، رقم کے ذرائع اور شادی میں دکھائے گئے سونے سے متعلق دعوؤں کی جانچ کررہے ہیں۔