بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرے خلاف بیہودہ الزامات میں صداقت ہے تو عدالت میں پٹیشن دائر کریں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی جانب سے عائد الزامات پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ4سال حکومت میں رہی،ان کے بیہودہ الزامات میں صداقت ہے تو میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی حکومت نے دو جھوٹے مقدمات ہیں،انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھدرخواست دائر کرنی چاہیئں ۔

شاہد خاقان عباسی بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے ہیں،شہباز گل