اسلام آباد(نیوڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، ای سی سی اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے فنڈز کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس او کیلئے 112 ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ پی ایس او کے پاس تیل درآمد کرنے کیلئے فنڈز کی قلت ہے، مختلف ادارے پی ایس او کے 605ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔








