بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی حکومت کے آتے ہی پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس میں تقرروتبادلےکردیے گئے ،پنجاب حکومت نے 7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ آر پی او سرگودھا عمران محمود کو اے آئی جی سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا،فلیٹ لیفٹیننٹ ر وسیم احمد خان کو اے آئی جی سی ٹی ڈی کے عہدے سے ہٹا دیا گیامحمد اظہر اکرم کو آر پی و سرگودھا تعینات کر دیا گیا،فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی انٹیلیجنس سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ،افضل محمود بٹ کو ڈی آئی جی VVIP سکیورٹی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیاافضال احمد کوثر کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیاکیپٹن ر سہیل گجر کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔