بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ

اولمپک کونسل آف ایشیا (OAC) کے صدر شیخ جون بن حماد آل ثانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست اور سیاسی معاملات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

ان کا یہ بیان ایشین گیمز کے دوران تائیوان کے ایک حکومتی عہدیدار کو پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت سے روکنے کے تنازع کے بعد سامنے آیا۔

تائیوان کے وزیر کھیل سابق اولمپک بیڈمنٹن چیمپئن لی یانگ کو جمعے کے روز ابتدائی طور پر تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس پر تائیوان کے وفد نے احتجاجاً تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پھر ایک ساتھ؟ گلوکار کے نئے بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

بعد ازاں لی یانگ کو داخلے کی اجازت دی گئی جس کے باعث تقریب مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوئی۔

شیخ جون نے کہا کہ کھیلوں کا مرکز کھلاڑی ہونے چاہئیں اور تمام ایتھلیٹس کو مساوی حقوق اور آزادی ملنی چاہیے۔

او سی اے کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے بھی واضح کیا کہ پرچم کشائی کی تقریب کھیلوں میں شریک افراد کے لیے تھی، حکومتی وفود کے لیے نہیں۔

ایشین گیمز میں اس بار ریکارڈ 43 کھیلوں کے مقابلے اور 469 میڈل ایونٹس شامل ہیں۔

منتظمین کو رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت بعض انتظامی مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔