بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت نے انگلش فٹبال کلب خرید لیا

کویت میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت معیز احمد مرزا (Ahmed Mirza)نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی کمپنی ایم ای سی اسٹڈی گروپ کے ذریعے انگلینڈ کے نان لیگ فٹبال کلب پلیمتھ پارک وے ایف سی کو خرید لیا۔

کراچی میں پیدا ہونے والے معیز مرزا انگلش فٹبال کلب کے مالک بننے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شاہد خان انگلینڈ کے ایک فٹبال کلب کے مالک بن چکے ہیں۔

1988 میں قائم ہونے والا پلیمتھ پارک وے اپنا ہوم گراؤنڈ بولیٹھو پارک میں رکھتا ہے اور اس وقت انگلش فٹبال کے ساتویں درجے سدرن لیگ پریمیئر ڈیویژن ساؤتھ میں کھیل رہا ہے۔ کلب اپنے ہی شہر کے معروف کلب پلیمتھ آرگئل سے چار ڈویژنز نیچے ہے۔


معیز مرزا نے کلب کے لیے طویل المدتی اور بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ آئندہ 10 برس میں کلب انگلش فٹبال لِیگ (ای ایف ایل) تک پہنچے۔

مزیدپڑھیں:حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات، عوامی ریلیف کیلئے بڑے بریک تھرو کا امکان

نئے مالک کی آمد کو کلب کے مستقبل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کے منصوبوں میں پلیمتھ پارک وے کو بتدریج انگلش فٹبال کے اعلیٰ درجات تک لے جانا شامل ہے۔