بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ، اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈاکو نے اے ٹیم میں گھس کر پیسے نکلوانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واردات 26 جولائی کو ہوئی ،سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا ہے،شہری رقم گن رہا ہوتا ہے کہ پستول تھامے ماسک لگائے ڈاکو اندر داخل ہوتا ہے اورشہری سے رقم چھیننے کی کوشش کرتا ہے ۔شہری مزاحمت کرتا ہے لیکن ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔