یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ(Rajab Butt) کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی اور جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان ایک تنازع کے بعد علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم ایمان فاطمہ کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت پر رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
یوٹیوبر کی تقریب میں شرکت پر ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے واپسی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے۔
مزیدپڑھیں:بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ رجب بٹ مجھے اور اپنے بیٹے کو بھی واپس اپنے گھر لے جائیں، دونوں کے درمیان مکمل صلح ہو جائے۔
ایمان فاطمہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔
بعض صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے بیان پر تنقید بھی کی۔









