لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے زہر بنانے کا طریقہ پوچھنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے پنجاب نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے باپ کو زہر دینے والے طالب علم کو پکڑ لیا، کرائم ڈراما سے متاثرہ نوجوان کی گھر میں قائم لیبارٹری بے نقاب ہوگئی۔
ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا، والد کو پہلی بار زہر دینے کی ناکام کوشش پر اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی گئی۔
مزید پڑھیں:27 ستمبر، مختلف علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ’ڈاؤن گریڈ‘ کرنیکا فیصلہ
بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلی جنس اطلاع پر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعے نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر اہم سوالات اٹھا دیئے۔









