بالی وڈ اداکار گووندا(Govinda) نے اپنی گرل فرینڈ کومل رانی کے ساتھ مندر کے دورے پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ کومل رانی سورنکر کے ہمراہ ممبئی میں ایک مندر کا دورہ کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بعد ازاں گووند ا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے مندر کے دورے پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر کھل کر بات کی۔
اداکار نے کہا کہ یہ دورہ ان کی آنے والی فلم روپا سے منسلک ہے جس میں کومل ان کے مدمقابل نظر آئیں گی اور وہ روپا کی کامیابی کے لیے مندر میں دعا کرنے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہےکہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
گووندا کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں اپنی ساتھی اداکارہ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی مندر کے دورے پر جاچکے ہیں، دورے کے بعد فلمیں ہٹ ہوئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مسئلہ کیا ہے؟ اگر میری فلم شروع ہو رہی ہے تو اس پر اتنی بحث کیوں ہے؟ اگر ہم مشہور ہو رہے ہیں، تو آپ کیا تکلیف ہے؟









