بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی احتجاج: پنجاب کی وفاق کو 19 ہزار پولیس نفری دینے سے معذرت، ذرائع

اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وفاق کو 19 ہزار نفری دینے سے معذرت کرلی، تاہم ساڑھے 12 ہزار نفری دینے کی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی ضروریات کے باعث مطلوبہ نفری دینے سے معذرت کی گئی ہے، وفاق نے پنجاب سے 20 ہزار نفری طلب کی تھی، صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 19 ہزار نفری دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

راولپنڈی، اٹک، مری میں سیکیورٹی ضروریات کے باعث مزید نفری دینے سے معذرت کی گئی۔پنجاب سے ساڑھے 12 ہزار کی نفری بھی تاحال نہ پہنچ سکی، سندھ سے 2 ہزار کے قریب پولیس اہلکار اور افسران اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔