سندھ میں 20 ستمبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026 کا عبوری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ نتیجہ سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز نے جاری کیا۔
انتظامیہ کے مطابق نتائج میں کسی غلطی یا تضاد کی صورت میں امیدوار شکایت درج کراسکتے ہیں، ایم ڈی کیٹ نتائج سے متعلق شکایات 26 ستمبر کی شام 5 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز انتظامیہ کے مطابق مقررہ وقت کے بعد موصول شکایات قابلِ سماعت نہیں ہوں گی، میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے کم از کم 55 فیصد نمبر مقرر ہیں۔
مزید پڑھیں:آسان ٹیکس اسکیم، دکانداروں اور وکلاء کے ٹیکنیکل اعتراضات دور کیے جائیں، بلال کیانی
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر مقرر ہیں۔









