بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ‏(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار989 میگاواٹ تک جاپہنچا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ‏بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 511 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

‏ پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 550 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ‏سرکاری تھرمل پلانٹس سے 975 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ ‏ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 11 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 99 ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ‏بیگاس پاور پلانٹس سے 75 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔