راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال(Hospital) میں کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس جدید علاج کے لیے 15 پروب اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایک پروب کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے اور ہر پروب صرف ایک مریض کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔
راولپنڈی کے چار اسپتالوں میں کیرو ابلیشن کے لیے کینسر مریضوں کے کیسز فلٹر کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
لیور، لنگز، بریسٹ اور کڈنی کے کینسر میں مبتلا مریض کیرو ابلیشن کے لیے منتخب ہوں گے، جبکہ 2 سینٹی میٹر تک کے کینسر ٹیومر والے مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔
کیرو ابلیشن کے ذریعے کینسر ٹیومر کو منفی 180 ڈگری پر فریز کرکے اور 100 ڈگری حرارت سے جلا کر ختم کیا جائے گا۔ کیرو ابلیشن مشین سے کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت ہوگا اور مریضوں سے کوئی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی
ہولی فیملی اسپتال، بینظیر بھٹو اسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال اور پی کے ایل آئی سے مریضوں کے کیسز بھجوائے جائیں گے۔ کیرو ابلیشن سے قبل نوری اسپتال اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹرز سے مریضوں کی کنسلٹیشن بھی ہوگی۔
پہلے مرحلے میں 15 مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔ 15 مریضوں کے علاج کے بعد مزید مریضوں کے لیے پروب فراہم کیے جائیں گے۔
2 سینٹی میٹر سے بڑے کینسر ٹیومر والے مریض کیرو ابلیشن کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔









