بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

بلوچستان(Balochsitan) میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شابان، کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں اب تک 33 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کر دیے، جبکہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 23 دہشتگرد ہلاک کیے گئے اور سیکیورٹی فورسز نے وسیع علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کر لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خطرے سے نجات دلائی گئی۔ نوشکی اور مند میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران بھی بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد، لانگ مارچ موخر ہونے کے باوجود کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں سے بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت بھرپور عزم سے جاری رہے گی۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں