وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملکنے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے،عالمی منڈی میں قیمتیں گرتےہی پیٹرول سستا ہونےکا فائدہ عوام کودیا جائے گا۔
وزیراعظم نے100روپےفی لیٹرپیٹرول سستا کرنےکی اسکیم متعارف کروائی،اسکیم میں 60 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی،20سال پرانی موٹرسائیکلوں کی تعداد 2کروڑ50لاکھ سےزائد ہے۔
حکومت عوام کوتحفظ دینے کیلئےجنگ کےخاتمے تک یہ اسکیم جاری رکھے گی، پیٹرول سبسڈی اسکیم پر حکومت ماہانہ35سے40ارب خرچ کر رہی ہے، اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کیلئے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے پورے پاکستان کے پیٹرول پمپ مالکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےبغیراضافی چارج اسکیم کا فائدہ عوام تک پہنچایا،وہ کام نہیں کریں گے جو پچھلی حکومت نے کیا،پچھلی حکومت نےبغیرتیاری ریلیف دیاتوپاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب پہنچا۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پچھلےہفتے میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، کہا تھا پیٹرول کی قلت ہوئی تو قیمتیں کنٹرول کرناممکن نہیں،وزیراعظم کےبہتر فیصلوں کی بدولت پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی،ہم ہر چیز کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہیں۔
ہم نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے،پاکستان کوایک بارپھردہشت گردی کی نئی لہرکا سامنا ہے،تمام سیاسی کارکن اختلافات بھلاکردہشتگردی کےخلاف متحدہوں۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اتحاد کےساتھ مسائل کے حل کیلئے چلیں گے تو کامیابی ملے گی،خطے کی صورتحال آج کشیدہ ہے،امریکا ایران جنگ سےخطے میں کشیدگی ابھی جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاقوام متحدہ میں بہتراندازمیں گفتگو کی،انہوں نےجنگی صورتحال پرپاکستانی عوام کی بھرپورترجمانی کی،خطےکی صورتحال پرپاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا۔
وزیراعظم نےعالمی فورمزپرفلسطین کامعاملہ بھی بھرپوراندازمیں اٹھایا، انہوں نےہرمسئلےکو بہترانداز سےاجاگر کیا،وزیراعظم کےملکی سالمیت اورخطےکےاستحکام کیلئےفیصلوں کیساتھ ہیں، خطےکی صورتحال یقیناً پریشان کن ہے۔پاکستان کو مستقل جنگ بندی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ہمیں نظام کی بہتری کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کودھمکانے والےعناصرکامیاب نہیں ہونگے،ریاست کاتحفظ سب سے اولین ترجیح ہے، ریاست پرکسی کوحملہ آورہونےکی اجازت نہیں دی جائےگی،مخالفین جتنی کوشش کرلیں، عوام اپنےمحسنوں کوپہچان چکی ہے۔
آج وقت ہےملک کی خدمت کریں،اسلام آباد پر حملہ نہ کریں،جو لاپرواہی دکھائی جا رہی ہے، ڈر ہے اس کا نقصان ملک کو نہ ہو،اپوزیشن سیاست بعد میں کرے، ملک کو اولین ترجیح دے،وزیراعظم اورحکومت مشکل گھڑی میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے،پاکستان سے بڑھ کر نہ کسی کا وجود ہے نہ سیاست،اسلام آباد پر چڑھ کرکسی کو آزاد کرانے کی سوچ ہے تو ریاست کمزور نہیں۔
رجسٹریشن کیسے کی جائے؟
پہلے REG لکھ کر، سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے اسکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔
فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر بھی دستیاب ہیں۔
میسج کو بالکل مفت کردیا گیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کیلئے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا ہے۔اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:امیر مقام، حمزہ شہباز ملاقات، ملکی کی سیاسی ومجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔









