بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کا سنہری موقع، نئی پیشکش متعارف

امریکی موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی موبائل نے اپنے صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی نئی پیشکش متعارف کرا دی۔

پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیےصارفین کو کمپنی کا ایکسپیرئنس بِیانڈ پلان اختیار کرنا ہوگا،نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی موبائل پر منتقل کرکے آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،موجودہ صارفین اہل فون ٹریڈ اِن کرکے آئی فون 18 پرو حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق فون کی قیمت پر مکمل رعایت 36 ماہانہ کریڈٹس کے ذریعے دی جائے گی، یعنی صارفین کو تین سال تک متعلقہ پلان برقرار رکھنا ہوگا تاکہ تمام کریڈٹس مکمل ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ، ایف بی آر

تاہم صارفین کو آئی فون کی مکمل قیمت پرعائدمقامی سیلز ٹیکس پیشگی ادا کرنا ہوگا، ہر لائن کے لیے 35 ڈالر ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی،یہ آفر فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔