بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ، امریکی اڈے کے قریب سے دھماکا خیز مواد برآمد، ایمرجنسی نافذ، متعدد گرفتار

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے کےقریب دھماکا خیز مواد برآمد ہونے پر حکام نے سنگین ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق گلوسٹرشائرمیں دھماکا خیز موادملنے کےبعد علاقےمیں متعدد گھروں اور عمارتوں کوفوری طور پرخالی کرا لیاگیا،جبکہ دھماکا خیز مواد رکھنے کے شبہےمیں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا، 4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

خبر ایجنسی کےمطابق دھماکا خیز مواد امریکی فضائی اڈے آراے ایف فیئرفورڈ کے قریب سے برآمد ہوا ہے، یہ وہی ایئربیس ہے جسےایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی افواج نے استعمال کیا تھا،حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔