بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی نہیں کرے گا، ایرانی آرمی چیف

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ اگر ایران تجارت نہیں کر سکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا۔ دشمنوں کواہم تجارتی گزرگاہ سےفائدہ اٹھانےنہیں دیں گے۔

ایک بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اگر ایران کو جینے کا حق نہیں تو پھر کوئی بھی سکون سے نہیں رہ سکے گا۔ آبنائے ہرمز ہماری عزت اور وقار کی علامت ہے۔ دشمنوں کو اس اہم تجارتی گزرگاہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ، امریکی اڈے کے قریب سے دھماکا خیز مواد برآمد، ایمرجنسی نافذ، متعدد گرفتار

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے کہا امریکا اس وقت خطے میں انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہے اور ممکن ہے امریکا فوجی جارحیت کا سہارا لے تاہم ایرانی فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔