اسلام آباد(ممتا زنیوز )پنجاب حکومت نے25مئی کوآزادی مارچ کے موقع پراس وقت کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اوروفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے احکامات پرپنجاب بھرمیں عوام کواسلام آبادجانےسے روکنے کے لیےا ن پرشدید تشدد کرنے والے پولیس اورانتظامیہ کے افسران کےخلاف بڑےپیمانے پرکارروائی کاآغاز کردیا،
پیرکوڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر)سہیل چوہدری اورایڈیشن آجی جی سپیشل برانچ عثمان انور کوفوری طور پران کے عہدوں سے ہٹادیاہے پنجاب کے نئے آئی جی پولیس پہلے ہی صوبے بھرسے ایسے تمام افسران کے بارے میں رپورٹس طلب کرچکے ہیں دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں عوام دوست افسر لگائے جائیں گے،اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کی بیوروکریسی کومکمل طور پر سیاسی خاص طو رپرن کے اثرورسوخ سے پاک کیاجائے گا
پرویز الٰہی نے اعلان کیاکہ ن کے اس اوراس سے پہلے کے ادوارمیں ان کے بھرتی کردہ ذاتی نوکر افسران کو لائن حاضر کرکے ان کی بھرتی کی تحقیقات کی جائیں گی اورجوافسران مروجہ طریقہ کارسے ہٹ کربھرتی کیے گئے ان سے دوبارہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان لیا جائے گا۔دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے پنجاب میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کے آغاز کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب احتساب ہو گا،جس جس نے خواتین کی بے حرمتی کی ،بچوں اور وکلا پر تشدد کیاان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،شہباز گل نے کہا یہ پہلا قدم ہے، ابھی قانون آگے اپنا راستہ لے گا، خان 25 مئی کو نہیں بھولا،نہ بھولے گا۔








