بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نوازپنجاب میں عام شہری،ساراسرکاری پروٹوکول واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز (ن)لیگ کی ختم ہونے والی صوبائی حکومت کی دی جانے والی وی وی آئی پی سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اس بارے میں باقاعدہ ٹویٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر مریم کو سابقہ حکومت میں ملنا والاپروٹوکو ل چاہیے تو چچاکے پاس اسلام آباد میں جاکر لے۔انہوںنے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ مریم پنجاب میں عام شہری تصور ہو گی۔واضح رہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کےبعد وفاقی وزارت داخلہ نے مریم نواز کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کانوٹیفکیشن جاری کیاتھاجس کےبعد سے پولیس اوررینجرزکے درجنوں اہلکاربڑی تعداد میں گاڑیوں کے ساتھ ہر وقت سکیورٹی کے لئے ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔