بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حنا جاوید قتل کیس کیلئے پنجاب حکومت نے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے حنا جاوید(Hina Javed) قتل کیس کے لیے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ڈی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں ڈی آئی جی لاہور شعیب خرم اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سیف اللہ شامل ہیں جبکہ ہائی پاورڈ کمیٹی حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش کا از سر نو جائزہ لے گی اور سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں رواں ہفتے راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی اور اب تک کی تفتیش کا جائزہ لے گی، حنا جاوید قتل کیس کی فارنزک نمونوں کی رپورٹس بھی راولپنڈی پولیس نے وصول کرلی ہیں۔

مزیدپڑھیں:صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: سہیل آفریدی

ذرائع نے مزید بتایا کہ فارنزک رپورٹس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کی حتمی رپورٹ بھی شامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی نے حنا جاوید کے اہلخانہ سے رابط کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ حنا جاوید کو 21 اگست کو ان کے گھر میں بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور گھریلوملازم ذیشان ارشد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے۔

مقتولہ کے اہلخانہ نے راولپنڈی پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حنا کے اہلخانہ نے پارلیمنٹ کی کاکس کمیٹی اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو بھی خطوط لکھے ہیں۔