بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات کے موقع پر لائحہ عمل کااعلان کرونگا، چودھری نثارنے ؕپی ٹی آئی میں شمولیت کی تردیدکردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ اور آزادرکن پنجاب اسمبلی چودھری نثارعلی خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) میں اپنی شمولیت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ نئے انتخابات کے موقع پر ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایک سوال پر چودھری نثارنے کہاکہ اس وقت ان کا پی ٹی آئی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں،وہ نئے انتخابات کے موقع پر ہی وہ فیصلہ کرینگے کہ آگے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے؟