راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ہالینڈ کے سفیر واؤٹر پلمپ نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کی بنیاد پر قائم باہمی طورپرمفید تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے ہالینڈکے سبکدوش ہونے والے سفیرکی خدمات کو سراہا۔ہالینڈ کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کوسراہااور ہر سطح پر سفارتی تعاون کے فروغ کے لئے کردار اداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔
آرمی چیف سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال








