اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے الزامات کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی۔
راحیلہ خادم حسین نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو تحریری شکایت جمع کرائی جس میں کہا گیا ہےکہ فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے واٹس ایپ نمبرکا اسکرین شاٹ شیئرکیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا نمبر شیئر ہونےکے بعد مجھے لاتعداد غیرمناسب میسجز اور مواد موصول ہو رہا ہے، مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے اور مجھے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ن لیگی خاتون رکن اسمبلی نے فواد چودھری کیخلاف سائبرکرائم میں درخواست دے دی








