راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج نےسیلاب متاثرین کے لئے اپنادودن کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق راشن سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب ،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔راشن میں آٹا،چینی ،چاول،چائے ، دالیں، خوردنی تیل شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کریں گی ۔
پاک فوج کاسیلاب متاثرین کیلئے اپنادودن کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان








