بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری وجاہت اور طارق بشیرچیمہ میں تلخی ،ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ناراض رہنما اور چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین اورپارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیرچیمہ کے درمیان گرما گرمی ، ایک دوسرے کو جھوٹا قرار دیا ،تم گجرات آئو میں تمہیں دیکھ لوں گا ، وجاہت ،تم بہاولپور آئو میں تمہیں بھی دیکھ لوں گا ،تم کون سی میری ٹانگ توڑ دو گے،طارق بشیر چیمہ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں دونوں مسلسل ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ،چودھری وجاہت نے طارق بشیرچیمہ کو خاندان میں دراڑ کا ذمہ دارقرار دیا جبکہ طارق بشیرچیمہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے چودھری وجاہت سے کہا کہ وہ اپنے بھائی کو سنبھالیں ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ انہیں چودھری شجاعت کی طرف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ پے درپے جھوٹ بول رہے ہیں ،چودھری شجاعت کو کہا تھا میں معافی نہیں مانگوں گا ،چودھری شجاعت سے ملاقات کر کے سیدھا گائوں چلا گیا تھا۔چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے حلفاً آصف زرداری کو کہا کہ میں اور سالک آپ کے ساتھ ہیں،اگر آپ کہیں تو میں بہاولپور آکر تقریر کروں ،ماضی میں جائیں گے تو بہت تلخیاں ہوگی بہت کچھ سامنے آئے گا۔چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ن لیگ سے ٹکٹوں کی تقسیم کا سودا کیا جس پر طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ مریم نواز کو پہلی مرتبہ پریس کانفرنس میں دیکھا ، اس کے علاوہ کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ چوھدری شجاعت کی پریس کانفرنس کو آپ نے ہائی جیک کیا ہوا تھا، چودھری شجاعت کے فیصلے کے پیچھے طارق بشیر چیمہ کے محرکات تھے۔انہوں نے طارق بشیر چیمہ کو کہا کہ برائے مہربانی ہمارے خاندان کی جان چھوڑ دیں۔چودھری وجاہت نے کہا کہ تم گجرات آئو میں تمہیں دیکھ لوں گا جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ تم کون سی میری ٹانگ توڑ دو گے۔طارق بشیرچیمہ نے چودھری وجاہت حسین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران میں دراڑ کا ذمہ دار میں نہیں آپ لوگ خود ہیں ، چودھری شجاعت کوئی بچے نہیں کہ میرے کہنے پر خاندان میں اختلافات پیدا کریں ،چودھری شجاعت کو نیشنل ٹی وی پر پاگل ڈکٹیٹ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں جو آپ کے خاندان میں دراڑ پیدا کروں ، ہم آپ کے خاندان کےلئے عمران خان سے لڑتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2013آپ کے سارے رشتہ داربھاگ گئے تھے میں کھڑا تھا،آپ کواقتدارکے ساتھ کھڑاہونا ہے تو ہوں، میں تو ایسانہیں ،آپ اپنے خاندان کو سنبھالیں۔