بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کتنا عرصہ لگا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں 7 سال 7 ماہ کاعرصہ لگا۔پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان سے اختلافات کے بعد 2014 میں پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔اس کیس کی 80 سے زائد سماعتیں ہو ئی۔پی ٹی آئی کی طرف سے فارن فنڈنگ کے معاملے پر وکلا کی کل 9 ٹیمیں تبدیل کی گئیں اور سماعت مکمل ہونے پر شاہ خاور اور سابق اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان الیکشن کمیشن میں حکمراں جماعت کی نمائندگی کرر ہے تھے۔