کوئٹہ (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے تحفظ و سلامتی اور دفاع کے لئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ہیروز ہیں ۔ شہدا کی قربانیاں مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے عظیم جذبے کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور ان کے بہادراہلخانہ کی مقروض ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو زیارت کے قریب دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔
کوئی بھی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا پوری طرح شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔ آج میں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ قربانیاں واضح پیغام ہیں کہ پاکستان کے دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 1, 2022









