اسلام آباد(نیوزڈیسک )سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات سے منسلک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے سری لنکا کے ہائی کمشنر وجے وکرما نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے ملاقات میں سری لنکا کے برادرعوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سری لنکا کے ساتھ قابل قدر شراکت کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات سے منسلک ہے۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی بھی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں انسانی امداد اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان سری لنکا کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات سے منسلک ہے، سہیل محمود








