بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان خان کا اسکول فیس ادا نہ ہونے کے باعث کلاس سے باہر نکالے جانے کا انکشاف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان(Salman Khan) کا اسکول فیس ادا نہ ہونے کے باعث کلاس سے باہر نکالے جانے کا انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

60 سالہ اداکار نے ستمبر 2025ء میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت کے دوران اپنے بچپن کی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ چوتھی جماعت میں اسکول فیس وقت پر ادا نہ ہونے کے باعث مجھے سزا کے طور پر کلاس سے باہر کھڑا کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد سلیم خان نے جب استاد سے وجہ پوچھی تو انہیں بتایا گیا کہ سلمان کی نہیں بلکہ فیس وقت پر ادا نہ کرنے کی غلطی آپ کی ہے۔

سلمان کے مطابق اس پر والد نے کہا کہ اگر فیس ادا نہ کرنے پر کسی کو باہر کھڑا کرنا ہے تو مجھے کھڑا کیا جائے، بعد ازاں سلیم خان پرنسپل کے پاس گئے اور فیس ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم 2 ہفتے بعد یہی واقعہ دوبارہ پیش آیا اور مجھے ایک بار پھر اسکول سے باہر نکال دیا گیا۔

مزیدپڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ہزاروں ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

سلمان خان کا یہ انکشاف اس وقت دوبارہ سامنے آیا جب انہیں M3M ہورون انڈیا رچ لسٹ میں بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں شامل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے، جبکہ وہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے بعد فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان اپنی فلم ’ماتری بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو دیوالی کے بعد سینما گھروں کی زینت بننے کی توقع ہے، اس کے علاوہ ان کی ایک اور فلم ’مونسٹر‘ بھی زیرِ تکمیل ہے۔