قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا(salman ali agha) کی جگہ کپتانی صاحبزادہ فرحان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں حصہ لینے والی پاکستان ٹیم کل وطن واپس پہنچ رہی ہے، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کے اراکین کا اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔
احمد دانیال، سعد مسعود ،حیدر علی اور وسیم جونئیر کے جگہ برقرار نہ رکھنے کا امکان ہے، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی واپسی ہوگی۔ شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا کے ساتھ سیریز میں کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہونگے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9 ، 11اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔









