بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری اور آئینی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، ملیکہ بخاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری اور آئینی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت نہیں جس نے بیرون ملک سے فنڈنگ لی ،

ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس ہے ، الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ،کسی اور جماعت پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا، 2018 میں سکروٹنی کمیٹیز بنائی گئی تھیں

جو آج تک منظر عام پر نہیں آئیں ۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ محترمہ شہید کہتی تھی اسامہ سے پیسے کر ان کی حکومت گرائی گئی ، ہمارے ساتھ برابری کی حیثیت میں برتاؤ نہیں ہو ا، قانون کہتا ہے سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ برتاؤ برابری سےہونا چاہئے تھا۔