بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی طرف سے ممنوعہ فنڈز حاصل کرنےکی تصدیق ہوگئی، احمد بلال محبوب

اسلام آباد(ممتاز نیوز) ممتاز دانشور اور سیاسی تجزیہ نگاراحمد بلال محبوب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ پی ٹی آئی کے لیے اتنا ہی براہے جتنا یہ برا ہوسکتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ا س فیصلے سے تصدیق ہوگئی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز​ حاصل کئے،فیصلے کے مطابق پارٹی کے کھاتوں کے بار ے میں پارٹی چیئر مین کا حلف نامہ غلط تھا۔اب اگلا کھیل اس فیصلے کی بنیا د پر شروع ہوگا۔