اسلام آباد: (ممتاز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اظہار خیال رکیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن میشن میں جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ وصول کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو غیرملکی فنڈنگ کے سیاسی اثرات پر غور کرنا چاہئے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے پانچ سال یعنی مالی سال 2008-09سے سال 2012-13تک کے مالی گوشواروں کے ساتھ جوفارم ایک جمع کرایا وہ سٹیٹ بینک اور ریکارڈ پر موجود موادکی روشنی میں بالکل غلط ثابت ہوا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ تمام دستیاب ریکارڈ اور دیگر بحث کی روشنی میں یہ معاملہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002کی شق 6کی ذیلی شق تین کے دائرہ کار میں آتا ہے ، اس لئے کمیشن یہ ہدایت کرتا ہے کہ جواب دہندہ پارٹی کوعوامی نمائندگی ایکٹ کے قواعد کے قائدہ (رول ) 6کے تحت نوٹس جاری کیا جائے کہ کیوں نہ اس کو موصول ہونے والے فنڈز ضبط کئے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے دفترکو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کے اس حکم کی روشنی میں قانون کے مطابق کوئی اور ر کارروائی کا بھی آغاز کرے ۔
الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیا ہے ۔
ECP verdict on PTI foreign funding case chargesheets Imran Niazi for violating the Constitution, submitting false affidavits & accepting foreign money. Proven yet again that he is a certified liar. Nation should ponder over the implications of his politics funded by foreigners.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022









