بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

3 نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کر رہا ہے اور 3 نومبر کو ہونے والے امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا وہ سب پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایران کی معاشی اور فوجی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور موجودہ صورتحال میں بات چیت کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی بحری ناکہ بندی پوری قوت کے ساتھ برقرار رہے گی۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے ریکارڈ تعداد میں تیل کے بیرل گزر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا، تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ اس میں سے ایک بیرل بھی ایران سے نہیں آیا اور نہ ہی ایران کی طرف گیا۔

امریکی صدر کے بیان میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، معاشی دباؤ اور جاری مذاکرات تینوں پہلو نمایاں رہے۔ٹرمپ نے ایک طرف ایران کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیا، جبکہ دوسری جانب تہران پر بحری دباؤ برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی معاشی اور فوجی حالت انتہائی خراب ہے، تاہم امریکی حکمت عملی میں فی الحال مذاکرات کے ساتھ دباؤ برقرار رکھنے کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک کو امریکا کا قومی خزانہ قرار دے دیا، تقریب میں اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو عظیم صنعتی شخصیت، ذہین انجینئر اور ٹیکنالوجی کا عظیم بانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپیس ایکس کے خلابازوں کی کامیاب واپسی پرانہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ، 3 پولیس اہلکار لاپتا، شبہ ہے خارجیوں نے اغوا کر لیا، ایس ایچ او

امریکی صدر نے کہا کہ اگر اسپیس ایکس کے خلاباز کامیابی سے واپس نہ آتے تو شاید آج ایلون مسک بھی اس تقریب میں موجود نہ ہوتے۔