اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کی سنیئرقیادت اور لیگل ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی ٹیم نے عمران خان کوتفصیلی بریفنگ دی اور تمام قانونی پہلائووں سے آگاہ کیا۔عمران خان اورپارٹی کی سینئرقیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت چیلنج کریںگے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ممنوعہ فنڈ نگ فیصلے کے بعد عمران خان سے پارٹی کی سنیئرقیادت اور لیگل ٹیم کی ملاقات








