بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی برسی خاموشی سے گزر گئی، کسی بڑی سرکاری تقریب کا انعقاد نہ ہو سکا

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے نامور سائنسدان محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی برسی ایک بار پھر بغیر کسی بڑی یا مرکزی سرکاری تقریب کے انتہائی خاموشی سے گزر گئی ہے، تاہم ملک کے عام شہریوں اور سائنسی حلقوں کی جانب سے ان کی لاجواب قومی خدمات کو بھرپور انداز میں یاد کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی برسی کے موقع پر سرکاری سطح پر کسی بڑے سرکاری پروگرام یا مرکزی تقریب کا انعقاد عمل میں نہیں آ سکا، جس پر عوامی و سماجی حلقوں میں خاموشی کا عنصر نمایاں رہا۔ اس کے باوجود ملک بھر کے عام شہریوں، سائنسی برادری اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے عظیم محسن کی دفاعِ وطن کے لیے فراہم کردہ تاریخی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو نا قابلِ تسخیر بنا کر قوم کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ بخشا۔

اس موقع پر ملک کے مختلف تعلیمی اداروں، سائنسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی تقریبات، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا، جن میں ان کی شخصیت، انتھک جدوجہد اور سائنسی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ مقررین اور شہریوں نے زور دیا کہ ایسی عظیم قومی شخصیات کی خدمات کو نصاب اور قومی یادداشت کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلیں ان کے جذبہ حب الوطنی سے روشنی حاصل کر سکیں۔

گزر تو خیر گئی ہے تیری حیات قدیرؔ
ستم ظریف مگر کوفیوں میں گزری ہے