بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی او ایل سی کے لیے پینشنرز کس سے رابطہ کریں ؟ نادرا کی وضاحت

اسلام آباد : نادرا(Nadra) نے پنشن سے متعلق پی او ایل سی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کی منظوری یا اپ ڈیٹ کے عمل میں بینک کا کوئی کردار نہیں۔

نادرا پود کاسٹ میں پوچھے گئے سوال کہ پی او ایل سی یعنی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بینک یا پنشن کنٹرولر کی جانب سے قبول یا اپ ڈیٹ نہ ہو تو کیا کریں؟

جس کے جواب میں نادرا ترجمان کنے بتایا کہ یہ عمل پنشن حاصل کرنے والے فرد اور پنشن جاری کرنے والے متعلقہ ادارے کے درمیان براہِ راست انجام پاتا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق بعض افراد کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ ان کا پی او ایل سی سرٹیفکیٹ بینک یا پنشن اتھارٹی کی جانب سے قبول یا اپ ڈیٹ کیوں نہیں کیا جارہا۔

اس حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ پی او ایل سی سرٹیفکیٹ کے پورے تصور میں بینک کو اس عمل سے الگ رکھا گیا ہے۔

وضاحت کے مطابق پنشن کے معاملے میں اصل لین دین پنشن حاصل کرنے والے شخص اور پنشن ادا کرنے والے ادارے کے درمیان ہوتا ہے جبکہ بینک اس عمل میں مکمل طور پر علیحدہ ہے۔ یعنی پنشنر کو اپنی درخواست بینک کے ذریعے جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:ایمرجنسی یا گورنر راج، خیبرپختونخوا میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اسلام آباد میں غیرمعمولی سیاسی سرگرمیاں

نادرا کے مطابق اس مقصد کے لیے پنشنر اپنی درخواست نادرا کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے براہِ راست اس متعلقہ اتھارٹی یا محکمے کو بھیجتا ہے جس نے پنشن جاری کرنی ہوتی ہے۔

نادرا نے پنشنرز پر زور دیا ہے کہ وہ پی او ایل سی سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملات میں بینک کو اس عمل کا ذمہ دار نہ سمجھیں کیونکہ سرٹیفکیٹ کی درخواست اور متعلقہ ادارے تک اس کی ترسیل کا طریقہ کار نادرا کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے براہِ راست انجام دیا جاتا ہے۔