بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض(Riyadh) کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں 309 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عرب میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، حملے میں امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض میں ہوائی اڈے سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا، مخالفین پی ٹی آئی کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ

غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ ریاض 18 گھنٹے کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن آج شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

ریاض ایئرپورٹ کی پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ اتار لیا گیا۔ آج ریاض ایئرپورٹ کی 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دنیا کے متاثر ترین ایئرپورٹس میں ریاض پہلے نمبر پر ہے جہاں 170 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے، ریاض کی پروازوں میں خلل کا انڈیکس آخری درجے 5 تک پہنچ گیا۔