بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد نُصرت بھروچا کی پہلی پوسٹ

بولی وڈ اداکارہ نُصرت بھروچا (Nushrat Bharuccha)نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور سرجری کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے غروبِ آفتاب کی تصویر کے ساتھ امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ بھرپور انداز میں کام شروع کریں گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نُصرت بھروچا نے ہفتے کے روز انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں کھڑکی کے قریب ایک خالی وئیل چیئر اور پس منظر میں دور ڈوبتا ہوا سورج دکھائی دے رہا تھا۔ تصویر کے ساتھ ان کا پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’میں ہمیشہ سے غروبِ آفتاب کے خوب صورت مناظر کے پیچھے بھاگتی رہی ہوں، اچانک میرا منظر ہی بدل گیا۔ مگر، پکچر ابھی باقی ہےمیرے دوست۔‘

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting


نُصرت بھروچا کو اکتوبر کے آغاز میں بالی کے دورے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ اداکارہ کام اور چھٹیاں گزارنے کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:پشاور: ریڈ زون جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر سیل، بی آر ٹی سروس معطل

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حادثے کے بعد ان کی ٹیم نے بتایا تھا کہ اداکارہ کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور بہتر علاج کے لیے انہیں ممبئی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے ممبئی لایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔۔

ان کی ٹیم کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ اور سرجری کے باعث اداکارہ کو آرام اور صحت یابی کے لیے وقت درکار ہے، جس کے باعث آنے والے ہفتوں میں ان کے کام کے شیڈول پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

نُصرت بھروچا نے فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘، ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘اور ہارر فلم ’چھوری‘ سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کامیڈی، ڈرامے اور خوف پر مبنی فلموں میں مختلف کردار ادا کرکے اپنی پہچان بنائی۔