اسلام آباد(ممتاز نیوز )پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کافیصلہ متفقہ طور پرمستردکردیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے حوالے سےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیرقیادت جاری پی ٹی آئی کااجلاس ختم ہوگیا ،اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کافیصلہ متفقہ طورپرمسترد کرتےہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے،فیصلے میں قانونی نقائص کوقوم کے سامنے رکھیں گے
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کافیصلہ مستردکردیا








