بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں بدقسمتی سے چند خاندانوں نے حکومت کی، عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے یہ ہو کیا رہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے یہ ہو کیا رہا ہے،الیکشن خریدے جاتے ہیں، بند کمروں میں بیٹھ کر ڈیلیں کی جاتی ہیں،اب پاکستان میں ایسا لیڈر آگیا جو کہتا ہے کہ میں نے سیاست عوام کے زور پر کرنی ہے،

منگل کومیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کاکہناتھاکہ پچھلے 4 مہینوں میں دیکھا گیا، مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی گئی، عمران خان کھڑے ہوگئے،پاکستان کے عوام باہر کی طاقتوں کے سامنے سرجھکانے اور غلامی کو تیار نہیں ہیں،عوام کی طاقت اور سیاست کیلئے پیسہ بھی چاہیے،بیرون ملک کے پیسوں کی ترسیل سے ہی تو ملک کی معیشت کھڑی ہے،اسد عمرنے کہاکہ پیسے کے بغیر سیاست ہونہیں سکتی، بینرز، جھنڈے لگانے کیلئے پیسے چاہیں ہوتے ہیں،عمران خان نے تین شوکت خانم اسپتال بنائے، نمل یونیورسٹی بنائی،

عمران خان اور عوام نے مل کر اس نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عمران خان اور عوام نے مل کر اس نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عمران خان اور عوام نے مل کر عوام سے پیسے لینے کے اس نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے،پاکستان میں بدقسمتی سے چند خاندانوں نے حکومت کی ہے ،عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خیرات اکٹھی کی،پاکستان تحریک انصاف کو ملک سے بھی اور ملک سے باہر بھی لوگ پیسے بھیجتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کو ملک سے بھی اور ملک سے باہر بھی لوگ پیسے بھیجتے ہیں