لاہور: معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیےجانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اہل خانہ نے رات گئے گرفتاری کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رات تقریباً 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اقرار الحسن کو ان کے گھر سے اپنے ساتھ لے
گئے۔
بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں جن کے بیجز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) درج تھا۔
اینکر پرسن اقرارالحسن کے ساتھ متعدد پروگراموں میں ساتھ کام کرنے والے وسیم بادامی نے بھی ایک ویڈیو میں اقرار الحسن کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات ملنے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن ایک سیاسی جماعت پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اور نجی ٹی وی کے سابق اینکر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر کو بارودی سرنگ سے آگ لگ گئی
تاحال اقرار الحسن کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کے خلاف کسی مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔









