پشاور: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا ہے۔
صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی راج ہٹا کر کوئی بھی راج کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ عوام کے بھاری مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت کا متبادل کوئی راج نہیں ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کیا ہے ۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کمٹمنٹ کر کے دھوکا دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے ، ہم اپنے آئینی و قانونی جائز حقوق کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں 10دن جبکہ حیدرآباد کے 9 اضلاع میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کرے۔ موجودہ کشیدگی کے دوران مذاکرات کے ذریعے معاملات طے ہو سکتے تھے، لیکن حکومت نے اس ضمن میں انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تحفہمنتخب کریں









