لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ امریکہ، بھارت و دیگر ممالک کے شہریوں اور کمپنیوں سے پیسے لے کر عمران نیازی نے ملک میں فتنہ و فساد برپا کیا،سی پیک ٹھپ کیا اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں حمزہ شہبازنے کہاکہ اس عدالتی صادق و امین کو باقاعدہ ثبوتوں نے جھوٹا اور منی لانڈرر ڈکلیئر کر دیاگیا ہے،یہ اس بیرونی سازش کی محض2013 تک کی تفصیلات ہیں۔
امریکہ، بھارت و دیگر ممالک کے شہریوں اور کمپنیوں سے پیسے لے کر عمران نیازی نے ملک میں فتنہ و فساد برپا کیا CPEC ٹھپ کیا اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کیں۔اس عدالتی صادق و امین کو باقاعدہ ثبوتوں نے جھوٹا اور منی لانڈرر ڈکلئیر کر دیا ہے۔یہ اس بیرونی سازش کی محض2013 تک کی تفصیلات ہیں۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) August 2, 2022








