اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاست کےلئے تاحیات نااہل قراردینے کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان 62ون ایف کے تحت نااہل قراردیا جائے ۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کو بطور ایم این اے اور وزیراعظم حاصل کی گئی تمام مراعات واپس کی جائیں،اس کے علاوہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ۔درخواست میںفیصل واوڈاکے کیس میںالیکشن کمیشن کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ واوڈا کوجھوٹا بیان جمع کرانے پر ہی نااہل قراردیا گیا تھاجبکہ انہیںتمام مراعات خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
عمران خان کی تاحیات نااہلی کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر








