بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران عالمی منی لانڈرر ثابت،حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کریگی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ چور جھوٹا فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا، عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔اپنے متعدد ٹویٹس میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہےعمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے۔انہوں نے سرٹیفائیڈ فارن ایجنٹ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی، غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا ، عمران خان نے جانتے بوجھتے ہوئے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے فارن فنڈنگ لی ۔انہوں نے کہاکہ جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے 13 غیرقانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اور الیکشن کمیشن سے چھپاتا رہا ۔انہوںنے کہاکہ عالمی فراڈ یوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعلسازی کی جان بوجھ کر اپنے چار ملازمین طاہر اقبال ، محمد نعمان افضل محمد ارشد محمد رفیق کے نام پر پیسے منگوائے ۔انہوں نے کہاکہ چوروں اور منی لانڈرز نے نو وکیل بدلے ، پچاس بار الیکشن کمیشن سے بھاگے اور نو دفعہ کیس کو روکنے کی پٹیشنز دائر کیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے ، وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی، عمران خان اِس چوری کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہ پر حملے کر رہا ہے۔