لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی نتیجے میں نہ تو عمران خان کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کم ہو گی اور نہ ہی ملک بھر میںپاکستان تحریک انصاف کے حمایتی اس جماعت پر اپنے اعتماد پر نظرثانی کریں گے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپریل میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ نتیجہ اخذکرناقبل ازقت ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی رپورٹ نے عمران خان کے سیاسی مستقبل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔ اسلام آبادمیں قائم ریسرچ گروپ ’’ورسو کنسلٹنگ‘‘ کی ڈائریکٹر عظیمہ چیمہ کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کے معاملے کو عمران خان کے حمایتی انہیں ’’ڈیپ اسٹیٹ‘‘ کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے ایک اور ثبوت کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی ایسی چیزنہیں جس سے عام لوگ عمران خان کے خلاف ہوجائیں کیونکہ ووٹرزاپنی ترجیحات طے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت مکمل طور پر پولرائزڈ فضا(الزام تراشیوں کا ماحول) بن چکی ہے۔
فنانشل ٹائمز (FT) تھوڑی دیر قبل شائع ہونے والے تجزیاتی مضمون میں اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے کی نتیجے میں نہ عمران خان کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کم ہو گی نہ ملک بھر میں PTI حمایتی اس جماعت پر اپنے اعتماد پر نظرثانی کریں گے pic.twitter.com/slDsudqSvN
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 2, 2022









